Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آئے گا، عطا تارڑ

نیویارک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آئے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ پر آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ میکرو اکنامک انڈیکیٹرز بہت بہتر ہو رہے ہیں۔ جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم آئے تو ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھے گئے۔ جبکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے والوں کی اپنی مرضی اور اپنی خواہش تھی۔ ڈیفالٹ ہوتا ہے تو پورا مالیاتی نظام گرجاتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شرح سود میں کمی ہونے سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ اور آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت میں استحکام آئے گا۔ پاکستان کی موجودہ قیادت پر دنیا کا اعتبار ہے۔

Related posts

جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے بجائے مزید دروازے کھول دیئے ، جسٹس منصور

Mobeera Fatima

اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا د یا گیا، شہری پریشان

Mobeera Fatima

این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال

Mobeera Fatima

Leave a Comment