Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا ، نگران دور میں بھرتی 6 ہزار سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختو نخوا حکومت نے  نگران دور میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ نگران دور میں تمام محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ نگران دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، ملازمین کی فہرستیں مہیا نہ کرنے والے محکموں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

آفتاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ جن محکموں نے بھرتیوں کیلئے الیکشن کمیشن سے این او سی لی وہ بھی غیر قانونی ہے، اسمبلی میں قرارداد پاس کرکے غیر قانونی بھرتی ملازمین کو فارغ کریں گے۔

Related posts

سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment