Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی جلسے کیلئے تین مقامات تجویز ، تحریک انصاف نے انتظامیہ کو درخواست دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے 3 مقامات تجویز کر لیے ہیں ، پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں راولپنڈی جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے لیاقت باغ، شمس آباد اور بھاٹا چوک میں سے کسی ایک جگہ پر جلسہ کے لیے اجازت مانگی ہے، ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے میانوالی جلسہ منسوخ کرتے ہوئے قیادت کو 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کی ہدایت کی۔

 

Related posts

بسنت کے موقع پر لاہور میں ایک نوجوان جاں بحق، پانچ افراد زخمی

Mobeera Fatima

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف کوٹلی میں اہم سیمینار

Mobeera Fatima

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اجرا کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment