Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی صدر نریندر مودی کا نام بھول گئے

ڈیلاویئر: امریکی صدر جوبائیڈن بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نام بھول گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی نام بھول جانے کی عادت برقرار ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اکثر سیاستدانوں اور صحافیوں کے ہجوم کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈیلاویئر میں پریس کانفرنس میں کواڈ لیڈروں کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن تذبذب کا شکار نظر آئے۔ جب وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تعارف کروانے لگے تو ان کا نام بھول گئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن بھارتی وزیر اعظم کا نام لینے کے بجائے اونچی آواز میں بولے کہ آگے کس کی باری ہے؟

واضح رہے کہ تقریب کے دوران بائیڈن اور مودی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے وزیراعظم انٹونی البانی اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ نے انڈو پیسیفک خطے میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ اقدام کا آغاز کیا۔

Related posts

پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی کے فروغ پر اتفاق

Mobeera Fatima

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کےڈیرن گف کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لی

Mobeera Fatima

عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment