Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ، اشتہار باقاعدہ تقرری کیلئے دیا گیا ، ذرائع پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

ہائی پرفارمنس کوچ ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ اور پرفارمنس میں اضافے کے لیے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی معاونت کرے گا۔

اشتہار کے مطابق خواہش مند امیدوار 7 اکتوبر تک کوچ کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جس کیلئے 5 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ کم از کم لیول 2 کے کوچ بھی درخواست دے سکیں گے۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، باقاعدہ تقرری کے لیے ضروری کارروائی کے طور پر اشتہار دیا گیا ہے۔

 

Related posts

مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدن 100 فیصد بڑھ کر 110 ارب روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

محمد یوسف کے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کوچز کیساتھ اختلافات تھے ، اندرونی کہانی

Mobeera Fatima

Leave a Comment