Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریں

پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلا ک کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی ا ے نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ فوت ہونے والے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پر سمیں اپنے نام پر کروائیں، مقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشاتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔

Related posts

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستانی ٹیم نے شکست کے باوجود جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

افغانستان میں بارش ، ژالہ باری اور سیلاب سے تباہی ، 29 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment