Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت پاکستان کے خلاف 2-1 سے کامیاب

چین کے شہر ہولن بئیر ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے دی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن یہ برتری کچھ ہی دیر برقرار رہ سکی۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے کرکے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا، دوسرا گول بھی بھارتی کپتان نے ہی کیا، اس طرح بھارت نے پاکستان کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت کے میچ جیتنے کے باوجود دونوں ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں، پاکستان نے ایونٹ میں 5 میچز میں 2 میچ جیتے ہیں، ایک میں شکست اور دو میچ برابر رہے، جبکہ بھارت نے اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Related posts

افغانستان ، داڑھی نہ رکھنے پر سینکڑوں سکیورٹی اہلکار برطرف ، غیر اخلاقی حرکات پر 13 ہزار افراد گرفتار

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بٹ کوائن کو پیچھے چھوڑ دیا

Mobeera Fatima

آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

Mobeera Fatima

Leave a Comment