Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

یمنی زیدی کو شہرت دینے والا ڈرامہ میرے ہاتھ میں آ کر نکل گیا، حبا علی

اداکارہ حبا علی کا کہنا ہے کہ ماضی میں یمنی زیدی کو شہرت دلانے والا ڈرامہ میرے ہاتھ میں آ کر نکل گیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور ماضی میں سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ریجیکٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران حاضرین میں سے ایک نے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی ہٹ ڈرامے کو انکار کرنے پر افسوس ہوا ہے؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مجھے عشق زہے نصیب ڈرامے کی پیشکش ہوئی تھی، جسے میں نے اس لیے منع کر دیا تھا کہ اس میں مجھے زاہد خان کی والدہ کا کردار ادا کرنا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے سوچا کہ مرکزی کردار تو سونیا حسین کر رہی ہیں، ساری توجہ انہیں ملے گی، ماں کا کردار نمایاں نہیں ہو گا اس لیے میں نے وہ کردار چھوڑ دیا کیونکہ میں اپنے کیریئر میں طویل وقفے کے بعد واپس آ رہی تھی اور اس طرح واپسی نہیں چاہتی تھی۔

حبا علی کے مطابق وہ ڈرامہ یمنی زیدی کے نصیب میں تھا جو میرے ہاتھ میں آ کر بھی نکل گیا، یمنی نے وہ ڈرامہ کیا اور اپنی اداکاری سے تمام تر توجہ حاصل کر لی، یہی ڈرامہ ان کی شہرت کا سبب بھی بنا۔

Related posts

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے

Mobeera Fatima

امریکا میں ویزا فری انٹری، قطر پہلا خلیجی ملک بن گیا

Mobeera Fatima

مالی فراڈ کیس ، شلپا سیٹھی سے ممبئی پولیس کی 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment