Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

عمان کا بحری جہازوں کے مسافروں کیلئے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط سیاحوں اور عملے کے لیے 10 دن کے ویزے کی اجازت دیتے ہیں۔ جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے، جس میں 30 دن کے اندر اندراج ضروری ہے۔

یہ فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کیا جا سکے۔

Related posts

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا

Mobeera Fatima

نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ، شیخ وقاص

Mobeera Fatima

Leave a Comment