Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

نائیجیریا ، ٹرک سے تصادم کے بعد آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، 48 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ئل ٹینکر کی ٹرک سے ٹکر کے بعد زوردار دھماکے کے نتیجے 48 افردا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے کہا کہ مئیڈوگری کے علاقے میں مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں، صرف 2020 میں ایسے حادثات میں ساڑھے 5 سو زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔

Related posts

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 11000 رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Mobeera Fatima

مشرق وسطیٰ کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment