Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیوز اینکر عبداللہ حسن خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

نیوز اینکر عبداللہ حسن خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ کراچی میں شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب پیش آیا جہاں کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ حادثہ میں نیوز اینکر عبداللہ حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے مرحوم  کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نیوز اینکر عبداللہ حسن کے روڈ حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور خاندان کے صبر کے لیے دعا کی۔

Related posts

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وفود پہنچ گئے

Mobeera Fatima

مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

admin

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment