Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شاہین کو کیوں نکالا، صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ احمد شہزاد برہم

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سلیکٹرز سے سوال پوچھا کہ پہلے آپ زمبابوے سے ہارے، پھر آئرلینڈ سے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا، بھارت اور اب بنگلادیش سے ہارے تو اِن سب شکستوں کے ذمہ دار صرف شاہین آفریدی تھے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان کی خراب کارکردگی کا واحد ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ان تمام شکستوں پر باقی کھلاڑیوں کو بھی سامنے لایا جائے جن کی وجہ سے پاکستان کو شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا، شاہین کو ہٹایا ٹھیک ہے لیکن دیگر پلیئر کو کیوں چھوڑ دیا گیا؟

ان کی پرفارمنس کا سوال کون کرے گا؟احمد شہزاد نے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بابراعظم کی حالیہ کارکردگی کو بھی اجاگر کیا۔

احمد شہزادنے کہا کہ عبداللہ شفیق کی گزشتہ 8 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی، 25 میچوں کے بعد صائم ایوب کی پرفارمنس، بابراعظم کی آخری 14 ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سرجری نہیں ہوگی پاکستانی ٹیم صحیح راستے پر نہیں آئے گی، کچھ فیصلے لینا پڑیں گے جو لوگ بھی خراب پرفارمنس میں ملوث ہیں انہیں ٹیم سے نکالیں۔

Related posts

دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026ء کیلئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں، شوکت یوسفزئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment