Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، کاروبار میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت آغاز ہوا ہے اور کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 78 ہزار810 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 356.88 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78349.66 پوائنٹس پربند ہوا۔

مجموعی طور پر447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،164 کی قیمتوں میں کمی اور56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 599.82 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 20.40 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 123.39 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 24885.64 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 770.97 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 124741.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15.84 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

Related posts

ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا کے شہر اینکریج میں طے

Mobeera Fatima

ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل، روہت شرما انگلینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آبدیدہ

Mobeera Fatima

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment