Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سرمایہ کاری کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 13.1 فیصد تک گر گئی

ملک میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہدف 15.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن یہ 13.1 فیصد تک رہی جو پاکستان کی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

اس سے قبل، کم ترین تناسب 74-1973 کے مالی سال میں ریکارڈ ہوا تھا جو 13 عشاریہ دو فیصد تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق ملک کے تمام معاشی اہداف اور سیاسی استحکام حاصل کیے بغیر سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

اس طرح سرمایہ کاری کی شرح تقریباً پچاس سال بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Related posts

190 ملین پائونڈ کیس کی جلد سماعت کی جائے ، عمران خان ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

صحت کارڈ ، خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض

Mobeera Fatima

مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment