Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ نہ دینے پر 12 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، ٹی ایل پی کے سعد رضوی اور خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نوٹس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گا۔

Related posts

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان یادداشتوں پر دستخط

Mobeera Fatima

سرگودھا، موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب گاڑی میں 4افراد کی موت

Mobeera Fatima

لاس اینجلس میں صورتحال مزید کشیدہ ، ایمرجنسی کرفیو نافذ، سیکڑوں افراد گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment