Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے غیر مسلم طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا،غیر مسلم طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیرمسلم طلبہ کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو کا بجٹ دیا جائے گا۔

غیر مسلم بچوں کو تعلیمی کارکردگی اور حاضری کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا، ہرتحصیل سے پانچ بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے احکامات کے بعد ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Related posts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

admin

نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل

Mobeera Fatima

جنید صفدر کی دوسری شادی اگلے ماہ ہو گی ، دلہن کا نام سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment