Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی بلوں پر ریلیف خوش آئند، وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے، قمر زمان

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف کی تجویز بہت اچھی بات ہے، ہر صوبائی حکومت کا اپنے لوگوں کو ریلیف دینا حق ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور ساتھ چل رہے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ کے بیانات کو بڑھاوا نہیں دینا چاہیے تھا، دو طرفہ لفظی گولہ باری سے گریز کرنا چاہیے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی گفتگو کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں میں نظریاتی اختلاف ہوتا ہے مگر شائستگی کا مظاہرہ بھی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر صوبائی حکومت کو وسائل دیکھ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں، صوبوں میں عوام کو حکمران ہی ریلیف دیتے ہیں۔ سندھ حکومت نے ریلیف کے لیے فنڈز اور سہولیات کو دیکھنا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کو بجلی کے بلوں میں تجاویز کا جائزہ لینا ہوگا۔ سندھ میں بارشوں کے باعث صورتحال تبدیل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اِردگرد تلخ ماحول ہے سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Related posts

ٹرمپ تجارتی معاہدے کیلئے پُر امید، چین سویا بین کی خریداری چار گنا کر دے گا

Mobeera Fatima

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری ، مزید 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

اگلے 3 سے 4 دن کے دوران مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment