Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف کو حتمی شکل دیدی گئی، اعلان جلد متوقع

وزیراعظم کے پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف کو حتمی شکل دے دی گئی جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

جی ڈی پی گروتھ، برآمدات، ایف بی آر اہداف، نجکاری پلان، مالیاتی خسارہ کنٹرول، پرائمری بیلنس سرپلس، پی ایس ڈی پی، سرمایہ کاری، اوورسیز اور زراعت پلان اہداف میں شامل ہیں جبکہ انرجی ریفارمز، اخراجات میں کٹوتی، فارمرز کریڈٹ لینڈنگ، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن بھی پلان کا حصہ ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پانچ سالہ پلان کے تحت جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد اور مہنگائی کو 7 سے 8 فیصد تک محدود کرنے کا پلان ہے جبکہ مالیاتی خسارہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا 6 فیصد، آئندہ سال 4.7 فیصد تک محدود کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اسی طرح مالیاتی خسارہ سال 2026-27 میں 3.6 فیصد اور مالی سال 2028 میں مزید کم کرنے کا پلان ہے اور برآمدات کو پانچ برسوں میں دوگنا کرکے 60 ارب ڈالر سے زائد بڑھانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع پی ایم آفس کے مطابق برآمدات میں ہر سال تقریبا 5 سے 6 ارب ڈالر اضافے کیلئے پلان تیار کیا گیا ہے، وزیراعظم نے فارمرز کریڈٹ لینڈنگ بڑھانے کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ مل کر پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ شہباز شریف جلد ہی آئندہ پانچ سالہ معاشی پلان کا اعلان کریں گے۔

Related posts

سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا

Mobeera Fatima

افغانستان میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1411 ہو گئی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں شدید سردی ، اسکردو میں پارہ منفی 13 تک گر گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment