Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مشکلات کے باوجود قوم کا عزم اور اتحاد ہمیشہ غالب رہا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود پاکستان کی غیور و بہادر قوم کے عزم اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ غالب رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے آباؤ اجداد اور تحریک پاکستان کے گمنام ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گمنام ہیروز نے جنوبی ایشیا میں کروڑوں مسلمانوں کے لیے ایک آزاد ملک دلوایا۔ ایسے ملک کے قیام کی جدوجہد کی جہاں وہ اپنے عقائد اور اقدار کے مطابق زندگی گزار سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کی غیر متزلزل اور ثابت قدم قیادت اور ہمارے اسلاف کی قربانیوں سے پاکستان بنا۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور معاشی و سماجی مشکلات کے ذریعے پاکستانی قوم کی ہمت اور استقامت کا امتحان لیا گیا ہے۔ تمام مشکلات کے باوجود پاکستان کی غیور و بہادر قوم کے عزم اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ غالب رہا ہے۔

Related posts

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

Mobeera Fatima

چترال ، کوہستان اور چلاس میں موسلادھار بارشیں ، شاہراہ قراقرم سمیت کئی سڑکیں بند

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment