Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر معمولی سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی ۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78 ہزار217 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

Related posts

یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے

Mobeera Fatima

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد کی طالبات، خواتین اساتذہ کیلئے پنک بسیں چلانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment