Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بنگلہ دیش ، کوٹہ سسٹم کیخلاف تحریک کی قیادت کرنیوالے 2 طالبعلم بھی عبوری کابینہ میں شامل

بنگلہ دیش کی نئی 17 رکنی عبوری کابینہ میں کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے 2 طالب علموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آصف محمود اور ناہید اسلام نے بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت کے مشیروں کے طور پر حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی ہے ، بنگلہ دیشی تاریخ میں طلباء کو پہلی مرتبہ کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔

ناہید اسلام کو وزارت ڈاک، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مشیر بنایا گیا ہے، جبکہ آصف محمود کو امور نوجوانان اور کھیلوں کی وزارت میں شامل کیا گیا ہے۔

عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ناہید اسلام نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک نیا بنگلہ دیش بنانا ہے اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

سکیورٹی خدشات ، متحدہ عرب امارات کی اپنے شہریوں کو ایران ، عراق اور لبنان کو چھوڑنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment