Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بھارتی سپریم کورٹ میں آج فِلم ‘لاپتہ لیڈیز’ دکھائی جائے گی

بھارتی سپریم کورٹ میں آج بالی ووڈ اداکار عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ دکھائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر جج اپنے اہلخانہ کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے عدالت پہنچیں گے۔ اس موقع پر معروف اداکار اور پروڈیوسر عامر خان اور فلم کی ڈائریکٹر کرن راؤ بھی موجود ہوں گی۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے قیام کے 75 ویں سال کے دوران منعقد کی گئی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر آج صنفی مساوات کے موضوع پر مبنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ آڈیٹوریم سی بلاک ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کمپلیکس میں دکھائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا  گیا ہے کہ فلم سوا 4 بجے سے شام 6 بج کر 20 منٹ تک دکھائی جائے گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی

Mobeera Fatima

سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 62 ہزار 100 کا ہو گیا

Mobeera Fatima

ملک بھر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment