Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پیرس اولمپکس، میڈلز کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے بھی آگے

فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں میڈلز کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے بھی آگے ہے۔

پیرس اولمپکس کے 13 ویں روز کے اختتام پر مزید گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جن میں پاکستان سمیت کئی ممالک نے اپنا پہلا میڈل حاصل کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 80 ممالک کا کھاتہ کھل چکا ہے۔

جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو مقابلوں کا فائنل راؤنڈ میں  قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو لگا دی۔

ارشد ندیم کی دوسری تھرو کی بدولت وہ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس طرح پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔

میڈل ٹیبل کی بات کی جائے تو گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان 53 ویں نمبر پر آگیا جبکہ بھارت 4 برانز اور 1 سلور جیتنے کے بعد مجموعی 5 میڈلز کے ساتھ 64ویں نمبر پر موجود ہے۔

پیرس اولمپکس میں اب تک کوئی گولڈ میڈل حاصل نہ کرنے کی وجہ سے بھارت 5 میڈلز حاصل کرنے کے باوجود کئی ممالک سے پیچھے ہے۔

Related posts

پشاور زلمی کے بابراعظم پریکٹس سیشن میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

Mobeera Fatima

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

Mobeera Fatima

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment