Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

لاہور ہائیکورٹ، وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے نئے ایڈوائزر اور سابق کرکٹر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں؟ آپ کس طرح متاثرہ فریق ہیں؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں، اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 6 اگست کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ وقار یونس کو ایڈوائزر مقرر کیا لیکن انہوں نے اب مذکورہ عہدے کے لیے ایک اشتہار دے کر درخواستیں طلب کی ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ محسن نقوی کی زیرِ قیادت پی سی بی نے وقار یونس کی خدمات حاصل کرنے کے عمل میں جو عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا، وہ بورڈ کے انتظامی امور کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں پی ایم ایس امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے 35 سال کر دی گئی

Mobeera Fatima

بھارت نے تیسری مرتبہ چیپمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment