Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جشن آزادی پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان کا قوم کو تحفہ

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان نے بلوچستان میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کا اعلان کردیا۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ 31 ہزار 680 مربع فٹ اپنی ملکیت میں موجود زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوائرمینٹل سینٹر استعمال کے لیے عطیہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کرنے کے لیے خط ارسال کردیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی اور ان کے خاندان کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی آزادی کے 77 سال مکمل کرنے جا رہا ہے اور اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اراضی دینے کے لیے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے دستخط ہیں۔ جس کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

Related posts

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا، دوسرے مرحلے میں ہزاروں افغان باشندے افغانستان واپس چلے گئے

Mobeera Fatima

فرانس کے میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment