Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس نے قائداعظم ریذیڈنسی سے منسلک اراضی بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بلوچستان حکومت کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی ہے۔

قاضی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھا ہے ، خط پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط بھی موجود ہیں۔

خط کے متن کے مطابق 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قاضی فیملی نے اپنی زمین قوم کے لیے عطیہ کی ہے۔

خط کے مطابق عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائدِاعظم ریذیڈنسی کے ساتھ واقع ہے ، اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر استعمال کے لیے ہو گی، قاضی خاندان کی یہ اراضی 14 اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔

 

Related posts

پنجاب کابینہ کی ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی منظوری

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment