Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ڈاکٹر محمد یونس کے زیر سربراہی عبوری حکومت قائم کی جائے، طالب علم رہنما

بنگلا دیش کے طالب علم رہنماؤں نے کہا ہے کہ فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔

بنگلادیش کے طلباء رہنماؤں ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مازوم دار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عبوری حکومت کا خاکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا جو کہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کے زیر قیادت ہوگا۔

طالب علم رہنما ناہید اسلام کا کہنا تھا کہ طلبہ پہلے ہی ڈاکٹر یونس سے بات کرچکے ہیں اور انہوں نے عبوری حکومت میں کردار پر آمادگی ظاہر کردی ہے، دیگر آج دیے جائیں گے،طالب علم رہنماؤں نے کہا کہ عبوری قومی حکومت میں سول سوسائٹی سمیت سب کی نمائندگی یقینی ہوگی۔

دوسری جانب ڈاکٹر محمد یونس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے شیخ مجیب الرحمان کی میراث تباہ کردی تھی، بنگلادیش اب آزاد ہوگیا ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں بہت جلد خود کار گاڑیاں لانچ ہونے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

بھارت میں لاپتہ بنگلہ دیشی رکن اسمبلی قتل

admin

تحریک انصاف نے 4 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ، 7 روز میں جواب طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment