Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قرآن اللہ کا سچا کلام ہے، آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا

آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے زندگی کے 45 سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عبدالرحمان رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب انہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل بک کیا۔

پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب قیام کے دوران اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں تحفے میں قرآن پاک دیا۔

اس حوالے سے گولڈ ڈیوڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ برسوں سے میرے پاس قرآن مجید رکھا ہوا ہے لیکن بمشکل اسے چھوا کبھی پڑھا نہیں لیکن پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا، اسلام سچ ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گھٹنے ٹیک کر دعا کی پھر میں نے بیٹھ کر قرآن پڑھا اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ اللہ کا سچا کلام ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کا روایتی تعلیم کو دلچسپ اور زیادہ مؤثر بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

مشروبات پر بھاری ٹیکسز سے ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے

Mobeera Fatima

فیسکو کا گرین میٹرز کی تنصیب 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment