Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ، کوئٹہ میں سبزی سستی ہو گئی

پشاور میں ٹماٹر کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا، ایک دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 120 روپے کلو سے بڑھ کر 160 روپے ہو گئی ہے جبکہ پشاور میں پیازفی کلو 110روپے میں دستیاب ہے۔

لیموں کی قیمت400 روپے کلو، آلو کی قیمت 100 روپے کلو، ادرک 640 روپے کلو، لہسن کی فی کلو قیمت 380 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب احتجاج کے باعث بلوچستان کے قومی شاہراہیں بند ہونے سے سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں پیدا ہونے والے سبزیاں دیگر صوبوں تک نہیں پہنچ پا رہیں۔

قومی شاہراہیں بند ہونے سے ٹماٹر فی کلو 50 روپے سے 80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 200 روپے سے کم ہوکر 60 سے 100 روپے تک ہو گئی ہے۔

گوبھی فی کلو 100 سے 150، کدو فی کلو 80 روپے سے 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہیں مزید بند رہنے سے قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگی۔

Related posts

عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

Mobeera Fatima

بحریہ ٹائون کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment