Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پیرس اولمپکس، اسرائیلی کھلاڑی خوف کا شکار، پرچم چھپانے پر مجبور

پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کے باوجود اسرائیلی کھلاڑی خوف کا شکار اور پرچم چھپانے پر مجبور ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اولمپکس مقابلوں میں میزبان ملک کی فراہم کردہ سیکیورٹی کے ساتھ اپنی علیحدہ سیکیورٹی کو بھی استعمال کرتا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی کھلاڑیوں کے لیے اولمپکس میں سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیرس جانے سے قبل اسرائیلی کھلاڑیوں کو ای میلز کے ذریعے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کو پیرس میں کسی ریاستی سربراہ کے طرز پر سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیل کی ایک خاتون اولمپئن کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے دوران کھیل کے علاوہ اپنے ملک کا لباس نہیں پہنتی۔ اسی طرح اپنے بیگ پر بنے جھنڈے کو بھی ٹیپ لگا کر چھپا دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد سیکیورٹی حکام نے پیرس آئے اسرائیلی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ 1972 میں ہونے والے میونخ اولمپکس میں 11 اسرائیلی کھلاڑیوں اور کوچز کو قتل کیا گیا تھا۔

Related posts

پی ایس ایل،آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے

Mobeera Fatima

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کوبڑی شکست، ویسٹ انڈیز کی 120 رنز سے فتح

Mobeera Fatima

اربوں روپے مالیت کی مفت بجلی، تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین ماہانہ 34298013 یونٹس فری استعمال کرتے ہیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment