Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت گھریلو صارفین کیلئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر نظرثانی کر سکتی ہے، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔

وفاقی وزیربرائے پاور ڈویژن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دورہ چین میں چینی حکام کو پاکستان میں اپنے بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل کرنے کا کہا تھا، ایسا ہوا تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نجکاری اور ٹرانسمیشن کی بہتری پر بھی غور کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سی پیک پلانٹس بیرون ملک سے مہنگا کوئلہ خرید کر بجلی بناتے ہیں، اس کے بجائے اگر وہ تھر کا کوئلہ استعمال کریں تو ان کی بجلی 23 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 7 روپے فی یونٹ پر آ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اگر حکومت نظرثانی کرتی ہے تو گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی ہو سکتی ہے۔

Related posts

پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment