بھارت جانے والے غیر ملکی طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا کی طرف جارہی تھی۔ غیر ملکی طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان کے مسافر کو دورانِ پرواز دل میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ بیمار مسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو کراچی ایئرپورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گٸی۔ طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔