Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

 تحقیقاتی اداروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا ، جس سے ثابت ہو گیا کہ آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین کی ہے۔

واضح رہے کہ فون کال میں نور ولی محسود احمد حسین کو اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے ، نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میر علی میں گرلز اسکول کو اڑا دیا گیا جبکہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر کو بھی قتل کیا گیا۔

تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنمائوں کی فہرست میں شامل

admin

عمران خان کا مولانا فضل الرحمن کو جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام

Mobeera Fatima

ہمت وحوصلہ کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment