Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سعودی قومی محکمہ موسمیات سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الباحہ ، عسیر ،وادی الدواسر،عفیف اور جازان میں ہلکی جبکہ مدینہ منورہ ،مکہ مکرمہ ،طائف ، میسان ، اضم ، الکامل اور العرضیات میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

پیر تک یہ سلسلہ خلیص ، جموم ، القنفذہ اور للیث تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے دوران ہائی ویزے پرسفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

Related posts

غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہیے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

Mobeera Fatima

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ، آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا

Mobeera Fatima

غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 24 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment