وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی۔
کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور بنوں ، جرمنی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔