Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بنوں میں جاری صورتِ حال کا نوٹس لیا ہے۔ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا ، کمیشن کی رپورٹ میں ذمے داروں کی نشاندہی ہو جائے گی جس کے بعد ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں امن کے لیے ریلی نکالی گئی تھی، امن مارچ کے شرکاء اسپورٹس کمپلیکس کے قریب سڑک پر پہنچے تو اچانک فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 

Related posts

9 مئی مقدمات ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر تفتیشی ٹیموں سے ریکارڈ طلب

Mobeera Fatima

جلسہ اور مظاہرہ کرنا ہر پارٹی کا حق ، حکمرانوں کا پرتشدد رویہ قابل مذمت ہے ، فضل الرحمن

Mobeera Fatima

گلبدین نائب کی انجری،ہنسی سے میری آنکھوں میں آنسو آرہے تھے، آسٹریلوی کپتان

Mobeera Fatima

Leave a Comment