Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے نور ولی اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور فارنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور ولی کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہِ راست دہشتگردی کروانے پر افغان حکومت سے احتجاج اور دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف مسلسل دہشتگردی اور سنگین جرائم کرنے پر پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نور ولی کی خفیہ کال گزشتہ روزمنظر عام پر آئی تھی ،جس میں وہ احمد حسین کو اسپتالوں، سرکاری املاک اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا تھا۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

حکومت ججوں کیخلاف ریفرنس لا رہی ہے یا نہیں ، مجھے نہیں معلوم ، عرفان صدیقی

Mobeera Fatima

وزیراعلی کے پی کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی عہدے سے برطرف

Mobeera Fatima

Leave a Comment