Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں دوبارہ پیشقدمی ، بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع ہو گئی ہے جبکہ غزہ میں بمباری سے مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھر پر اسرائیلی حملے میں 5 جبکہ جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں 2 بچوں سمیت 4 فلسطینی اور النصیرات کیمپ میں 12 فلسطینی شہید ہو گئے۔

پناہ گزین اسکولوں اور خیموں پر حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں ، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ اور فٹبال گرائونڈز کی نیلامی روک دی

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان اگلے ہفتے پھر ملاقات کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان نے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارتی حکام کا اعتراف

Mobeera Fatima

Leave a Comment