Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تاثر ہے ، ججز ڈرانے کیلئے مارشل لاء کی باتیں ہو رہی ہیں ، ریٹائرڈ جج سیاسی کیسز نہ سنیں ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی کیسز ریٹائرڈ ججز کے پاس لگانا مناسب نہیں ، حاضر سروس ججز کو ہی یہ کیس سننے چاہئیں۔

جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کے بعد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کا نظرثانی درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی تسلیم کرے ، مریم نواز کو خطرہ ہے کہ اگر فارم 45 کھلے تو ان کی اپنی سیٹ خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ثاتر یہ ہے کہ ججز کو ڈرانے کے لیے مارشل لاء کی باتیں ہو رہی ہیں۔

 

Related posts

اسلام آباد راولپنڈی میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز ، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

فواد چوہدری کو 2 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

Mobeera Fatima

حسن نصراللہ شہید، حزب اللہ نے تصدیق کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment