Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعت کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کو نشانہ بنانے کی مذمت  کی گئی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر تنقید کو مسترد کرتے ہیں،کمیشن سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔

الیکشن کمیشن کسی دباؤکو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا،کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی نے مختلف فورم سے رجوع کیا،ان فورمز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

Related posts

ڈالر مزید سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

بارش برسانے والا نیا سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا

Mobeera Fatima

عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

admin

Leave a Comment