Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج بھارت کیخلاف کھیلے گا

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے روز آج یو اے ای کا مقابلہ نیپال اور پاکستان کا بھارت سے ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیرِ اہتمام سری لنکا کی میزبانی میں ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا جس میں نیپال اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گی۔

میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں دمبولا کے رانگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاکرے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

اس حوالے سے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہا بھارت کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہوتا ہے۔ میدان میں مثبت سوچ کے ساتھ اتریں گے، کھلاڑیوں نے کراچی ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کی ہے۔

دوسری طرف بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور بولیں کہ باہمی سیریز کا ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں۔ ہم ہمیشہ پاکستان کے خلاف کھیل کر انجوائے کرتے ہیں، ہم ہر ٹیم کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور آج بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

 

Related posts

خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

Mobeera Fatima

پاکستان میں ہاکی اور انٹرنیشنل سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کےلیے کوشاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment