Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارتی بورڈ کا سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ سری لنکا کے لئے سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیے بھارت کے موجودہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریہ کمار یادیو کو ہندوستان کا نیا ٹی 20 کپتان مقرر کیا جائے گا۔

سوریہ کمار سابق کپتان روہت شرما کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے جو ٹی 20 سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ہاردک ٹی 20 ورلڈ کپ میں روہت کے نائب تھے اور ایک زیادہ تجربہ کار کپتان ہیں، انہوں نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کی قیادت کرنے کے علاوہ تین ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی قیادت کر رکھی ہے۔

ہاردک 50 اوور کے ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ آئی پی ایل 2024 کے آغاز تک آؤٹ آف ایکشن تھے، وہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں واپس آئے تھے۔

ہاردک نے 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک بھارت کے کھیلے گئے 79 ٹی 20 میچز میں سے صرف 46 میں حصہ لیا ہے۔

اس دوران سوریہ کمار ممبئی کی کپتانی کر چکے ہیں اور انہوں نے گزشتہ نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہندوستان کی قیادت بھی کی۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی 20 میچز کے ساتھ تین ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔

Related posts

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے، دبئی میں فائٹرز کا بڑا ٹاکرا

Mobeera Fatima

پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment