Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیمنٹ کی بوری 300 روپے مہنگی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 300 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ غریب کے لئے گھر بنانا مزید مشکل ہو گیا۔

حالیہ بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری 300 روپے اضافے کے ساتھ 1500 روپے کی ہو گئی ہے۔

سیمنٹ کے ساتھ ساتھ سریا، ریت، بجری اور اینٹیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں، چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ کے بعد سیمنٹ میں 1 سے 2 روپے ایکسائز ڈیوٹی بڑھی جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کنسٹرکشن میٹریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے، شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو گھر پہلے 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے۔

Related posts

ڈالر، ریال سستا، یورو، پاؤنڈ، درہم مہنگے ہو گئے

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

پاکستان نیوی نے سمندر سے ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لیں، امریکی سنٹرل کمانڈ کی مبارکباد

Mobeera Fatima

Leave a Comment