Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ سمیت دیگر کے خلاف معذور افراد کا مبینہ طور پر مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

سابق کرکٹرز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور رائنا لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ کو مضحکہ انداز میں پکڑتے ہوئے دکھائی دیے گئے۔

ویڈیو میں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ 15 روزہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوران جسم کی توبہ توبہ ہوگئی، ہر حصہ زخموں سے چور چور ہے۔

نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔

معذور کارکنان کی تنظیم نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے معذوروں کے لیے شرمناک قرار دیا۔ دریں اثناء ہربھجن سنگھ نے اپنے رویے پر معذرت کرلی ہے۔

Related posts

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں رہیں گے،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

پاکستانیوں کے ویزا مسائل حل ہونے کا امکان، وزیر داخلہ کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات

Mobeera Fatima

Leave a Comment