Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

19 کروڑ پاؤنڈ ریفرنس، زبیدہ جلال اور اعظم کے بیان قلم بند

19 کروڑ پاؤنڈ ریفرنس میں مزید دو گواہوں کے بیان قلم بند کر لئے گئے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کی لیگل ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا بھی پیش ہوئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان عدالت میں پیش ہوئے، زبیدہ جلال اوراعظم خان کا بیان قلمبند کیاگیا۔

عدالت نے پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور اعظم خان کے بیانات پر جرح آئندہ سماعت پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائرکی گئی جس پر عدالت نے نیب کو 15 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

Related posts

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا

Mobeera Fatima

فلاحی اسپتالوں کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ، آج کے موسم بارے اہم پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment