Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان فوری رہا ہونگے یا نہیں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے رہائی سے متعلق بحث شروع ہو گئی ، وہ عدت نکاح کیس میں بھی بری ہو گئے ہیں، اس وقت وہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

آج عدت نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے پراسیکیوشن کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کی روبکار بھی جاری کر دی ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں جبکہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی ضمانت پر ہیں۔

چند ماہ قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔

سائفر کیس میں رواں برس 30 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

عدت نکاح کیس میں سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد عمران خان اب کسی کیس میں گرفتار نہیں ہے۔ تاہم اب یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ انہیں جیل سے فوری رہائی ملے گی یا نہیں؟

Related posts

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment