Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آٹا ملز تیسرے روز بھی بند، بحران کا خدشہ

ملک بھر میں آٹا ملز تیسرے روز بھی بند، آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

آٹا ملز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے، آٹا ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے تک ملیں بند رہیں گی۔

آٹا ملز سے سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹے کی قلت ہونے لگی ہے، لاہور میں کئی مارکیٹوں میں آٹا دستیاب نہیں ہے، کریانہ مالکان کا کہنا ہے کہ ملز سپلائی دیں گی تو ہی شہریوں کو آٹا فراہم کرسکیں گے۔ آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں آٹا ملز کی تعداد گیارہ سو ہے، کے پی کے میں آٹا ملز کی تعداد تین سو ہے، سندھ میں تین سو سے زائد آٹا ملز ہیں جبکہ بلوچستان میں آٹا ملز کی تعداد پچیس ہے۔

چیئرمین آل پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آٹے کی کھپت یومیہ 40 سے 45 ہزار ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملیں بند کر سکتے ہیں مگر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

عاصم رضا نے کہا کہ وفاق کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی آٹا ملز ایسوسی ایشن کی کال پر تیسرے دن بھی ہڑتال جاری ہے، صوبے کی تمام فلور ملز بند ہیں۔

آٹا ملز ایسو سی ایشن کے مطابق بجٹ میں حکومت نے آٹا ملز انڈسٹریز پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیے، ود ہولڈنگ ٹیکس صفرسے دو اعشاریہ پانچ فیصد عائد کر دیاگیا، دوسری جانب بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی۔

آٹا ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لے، خیبر پختونخواآٹا ملز ایسو سی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment