Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی محتسب کے افسران کی مظفر آباد آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشفا ق احمد اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گز شتہ روز آزاد کشمیر محتسب آفس میں کھلی کچہری کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اورمتعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شکایت کنندگان نے شرکت کی اور نا درا، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپوریشن، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پا کستان پوسٹ آفس، قو می بچت اور این ایچ اے سمیت وفاقی محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔

کھلی کچہری میں زیا دہ تر شکا یات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے با رے میں تھیں۔اکثر شکا یت کنند گان غیر تعلیم یا فتہ ہونے کے باعث بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کے طر یقہ ء کار سے آ گا ہ نہ تھے۔

بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام کے ریجنل ڈا ئریکٹر ایک ہمدرد شخص ہیں جو مستحقین کی امداد کے لئے ہمہ وقت سر گرم رہتے ہیں۔ انہوں نے تمام مستحق شکایت کنند گان کی اکثر شکا یات مو قع پر ہی دور کر دیں، جن شکایات میں بعض قا نو نی رکاوٹیں تھیں انہیں بھی حل کر نے کی یقین دہا نی کرائی۔

وفاقی محتسب کے افسران نے دیگر اداروں کو شکا یات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکامات جا ری کئے۔ وفاقی محتسب کے افسران نے قبل ازیں وفاقی محتسب کے بارے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔

کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے اخبا ری نما ئند وں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی محتسب کے اختیارات، دائر ہ کار اور شکایات داخل کرا نے کے با رے میں مفصل گفتگو کی۔

Related posts

کارساز ٹریفک حادثے میں نیا موڑ، ملزمہ نتاشا کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف ملکی سلامتی کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی ، عارف علوی

Mobeera Fatima

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

Mobeera Fatima

Leave a Comment