Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امورپر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں،گندم بورڈ میں کسانوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو کے نمائندگان کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم ہدایت کی کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری سے متعلق متبادل حکمت عملی ترتیب دینے اور صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مشاورت کی جائے۔

Related posts

ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

Mobeera Fatima

توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور ، پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو کرانے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment