Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کیا مودی آسٹریلیا جانے کے بجائے آسٹریا چلے گئے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نریندر مودی بھارت کی تاریخ میں 41 برس بعد آسٹریا کا دورہ کرنے والے دوسرے وزیراعظم بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی حال ہی میں آسٹریا کا 2 روزہ تاریخی دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1983 میں آسٹریا کا دورہ کیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم کے آسٹریا کے دورے کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ ویڈیو میں بھارتی وزیر اعظم اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے‘۔

مودی کے اس جملے پر موقع پر موجود لوگوں کی جانب سے فوراً ان کی تصیح کرتے ہوئے ’آسٹریا‘ کے نعرے بلند کیے جاتے ہیں۔ لوگوں کے شور مچانے پر نریندر مودی فوراً اپنی غلطی سدھارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آسٹریا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے‘۔

اس ویڈیو کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر یہ بات زیرِ بحث ہے کہ کیا واقعی نریندر مودی آسٹریا ہی جانا چاہتے تھے یا پھر آسٹریلیا جانے کے بجائے آسٹریا جاپہنچے۔

Related posts

پینلز کے بعد سولر بیٹری کی قیمت میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

اسلام آباد ، سنگجانی کے قریب موٹروے پر کوسٹر کھائی میں جا گری ، 17 مسافر زخمی

Mobeera Fatima

اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی گبارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment